فاروق ایچ نائیک

ساری قوم کی نظریں سیاسی جماعتوں پر لگی ہوئیں ہیں ، تمام فریقوں کو سنا جائے، سینیٹر فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل ،سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے لازم ہے کہ سپریم کورٹ تمام فریقوں کو سنے ، پوری قوم کی نظریں سیاسی جماعتوں پر لگی ہوئیں ہیں ۔ وہ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بحران کے حل کے لئے جب تک سیاسی جماعتوں کے وکلا کو نہیں سنا جائے گا تب تک انصاف نہیں ہوگا۔ آج عدالت عظمی سے یہ ہی استدعا کرنے جارہا ہوں کہ ہمیں سنا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن کی مدت کے اندر الیکشن کے لئے 30 اپریل الیکشن کا دن مقرر کیا گیا ۔آئین کا آرٹیکل 10اے کہتا ہے کہ تمام فریقین کو سنا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں