رانا ثنا اللہ خان

3 رکنی بینچ کے بارے میں ہمارا آج بھی وہی موقف ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 3 رکنی بینچ کے بارے میں ہمارا آج بھی وہی موقف ہے،جو ملک کو سیاسی بحران سے نکلالے گا اور معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 رکنی بینچ کے بارے میں ہمارا آج بھی وہی موقف ہے تاہم ہم بہتری کی امید رکھتے ہیں کہ ذمہ دارانہ فیصلہ سامنے آئے گا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے ملک سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہوا، عدالتی بحران کی وجہ بھی عمران خان کی فتنہ اور فساد پر مبنی سیاست ہے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پوری قوم اور بارز کا یہی مو قف ہے کہ اس معاملے کا فیصلہ فل کورٹ کرے اور پورے ملک میں بیک وقت انتخابات ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ایک دانا اور متوازن شخصیت کے مالک ہیں، ان سے توقع ہے کہ پوری قوم کے منشا کے مطابق معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں