شیری رحمن

73 کے متفقہ آئین، جوہری طاقت اور جمہوریت کے خالق کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے، شیری رحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہاہے کہ 73 کے متفقہ آئین، جوہری طاقت اور جمہوریت کے خالق کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 44ویں یوم شہادت کے موقع پر وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 73 کے متفقہ آئین، جوہری طاقت اور جمہوریت کے خالق قائد عوام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جْراَت، قربانیوں اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے عوام اور پارلیمنٹ کو طاقت اور فیصلہ سازی کا مرکز بنایا۔انہوںنے کہاکہ قائد عوام کو عدالتی قتل کے ذریعے ہم سے چھینا گیا، ایک منظم منصوبے کے ذریعے قائد عوام کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ قائد عوام کے قتل میں جو کردار نظام عدل نے ادا کیا اس سے سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں