ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیاگیا

نیویارک(گلف آن لائن) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ کچھ دیربعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر نے اپنے آپ کو حکام کے حوالے کردیا،کچھ دیر بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا،عدالت کے باہر سابق امریکی صدر کے حامی ومخالف بڑی تعدا میں جمع ہوگئے ہیں۔ جہاں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ یقین نہیں آرہا ہے یہ سب کچھ امریکا میں ہورہاہے۔یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ پر اداکارہ کو زبان بندی کیلئے رشوت دینے کے مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے جس میں سابق امریکی صدر مین ہیٹن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں