جامعہ کراچی

جامعہ کراچی،بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں10 اپریل تک توسیع

کراچی( گلف آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں10 اپریل2023 ء تک توسیع کردی گئی ہے جس کے مطابق بی کام سال اول(فیل ہونے والے ) اور بی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7700 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے امتحانی فارم 15400 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ2016 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں جبکہ ایسے امیدوارجو 2013 ء یااس سے پہلے آخری بار امتحان میں شریک ہوئے تھے اور سالانہ امتحانات 2022 ء میں شرکت کے خواہشمند ہیں وہ 10000 روپے اضافی فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں