ایلن ولکنز

دی ہنڈرڈ لیگ،معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز کا حارث رئوف اور شاہین کیلئے اردو میں خصوصی پیغام

لندن ( گلف آن لائن) سابق برطانوی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے انگلش ٹی ٹونٹی لیگ دی ہنڈرڈ میں شامل ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف اور شاہین آفریدی کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ۔ گزشتہ دنوں انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوئی، پاکستان کے متعدد کھلاڑی لیگ کا حصہ بن گئے۔دی ہنڈرڈ لیگ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، ویلش فائر نے شاہین کو ایک لاکھ پانڈ میں پِک کیا تھا۔

اس کے علاوہ حارث رئوف بھی 60 ہزار پائونڈ میں ویلش فائر کا حصہ بنے۔ شاہین اور حارث کے ویلز کی ٹیم میں شامل ہونے پر معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے اردو میں پیغام جاری کیا۔ایلن ولکنز نے لکھا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کے دو عظیم فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رف اس سال میرے ملک ویلز کی ٹیم کے لیے دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ویلش فائر اب ایک بہت مضبوط ٹیم لگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ حارث اور شاہین کے علاوہ اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40ہزار پائونڈ میں پِک کیا جبکہ شاداب خان کو ایک لاکھ پانڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا تھا۔ڈرافٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا۔دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں