'ڈاکٹر شاہد صد یق

حکمران سپریم کورٹ فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کریں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ حکمران سپریم کوٹ فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کریں،پی ڈی ایم حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننے کا اعلان کھلی توہین عدالت ہے، عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دینے والوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عدالت عظمی کے فیصلے نے نہ صرف نظریہ ضرورت کو دفن کردیا ہے بلکہ سابقہ ادوار میں عدالت کے چہرے پر لگے داغ بھی دھوڈالے ہیں اس شاندار فیصلے پر حکومتی ردعمل حکمرانوں کی جھنجھلاہٹ اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،حکمران اس فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرکے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو قدرے بہتر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اور ان کے سرپرستوں نے عدالت عظمی کو تقسیم کرنے کی بھونڈی کوشش کرکے ملکی سلامتی اور استحکام کو دائوپر لگانے کی کوشش کی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ پی ڈی ایم ٹولہ اپنے انجام کے قریب ہے۔فرار ممکن نہیں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور قوم کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے کو تسلیم نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں