ڈاکٹرز

سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کے باوجود پنجاب میں15ہزار ڈاکٹر بے روزگار

فیصل آباد (گلف آن لائن) پنجاب میں15ہزار ڈاکٹر بے روزگار ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں اُن کی شدید قلت ہے مگر اس کے باوجود حکومت ڈاکٹروں کی بھرتی سے گریزاں ہے۔

ایک اطلاع کے مطابق ان میں سے 4ہزار ڈاکٹر صرف فیصل آباد میں بے روزگار ہیں جن کی بھرتی کیلئے حکومت کو فوری اور ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ عوام کو طبی سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔

یہ بات باعث تعجب ہے کہ 4ہزار ڈاکٹروں کی بے روزگاری کے باوجود فیصل آباد میں 490عطائی ڈاکٹر کام کر رہے ہیں مگر حکومت نے انھیں لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں