مسرت جمشید چیمہ

سپریم کورٹ کیخلاف قرارداد رہتی دنیا تک امپورٹڈ حکومت کے ماتھ پر کلنک کا ٹیکہ ثابت ہوگی’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے خلاف منظور کی گئی قرارداد رہتی دنیا تک امپورٹڈ حکومت کے ماتھ پر کلنک کا ٹیکہ ثابت ہوگی ،372کے ایوان میں سے صرف 42لوگوں کے دستخطوں سے قرارداد پیش کی گئی جو واضح کرتی ہے کہ یہ اپنی صفوں میں بھی ہار گئے ہیں،بلاول بھٹو ایک سانس میں اپنے نانا کی شہادت کو کیش کراتا ہے اور دوسری سانس میں یہ کہتا ہے کہ الیکشن ہوئے تو ملک میں مارشل لاء لگ جائے گا ،

آئین شکنی کرنے اور مارشل لاء کا پرچار کرنے والے ٹولے کا آئین و قانون کے مطابق محاسبہ کیا جائے گا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، علی امین گنڈا پوری کی بغیر کسی مقدمے میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں ،

یہ جتنے مرضی مقدمے کر لیں ان شا اللہ قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف ہم ہائیکورٹ میں گئے ہوئے ہیں جہاں دس اپریل کی تاریخ ہے اور جو فیصلہ آئے گا اس پر وکلاء فیصلہ کریں گے کہ ہمیں جے آئی ٹی کا حصہ بننا ہے یا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا372کا ایوان ہے لیکن وہاں صرف 42لوگوں کے دستخطوں سے قرارداد پیش کی گئی ،ان شا للہ یہ قرارداد رہتی دنیا تک ان کے ماتھے کے اوپر کلنک کا ٹیکہ ثابت ہو گی۔ یہ عدلیہ سمیت اداروں کو ہدف بناتے ہیں ،کردار کشی کرتے ہیں ، اداروں کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں ، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پہلی دفعہ سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کیا گیا ،یہ اب پہلے سے زیادہ شدت سے حملہ آور ہوئے ہیں ،

انہوںنے مقدس ایوان کو گھنائو نے دھندے کے لئے استعمال کیا ،372میں سے42دستخطوں کا مطلب ہے کہ یہ اپنی صفوں میں بھی ہار چکے ہیں جسے یہ تسلیم نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لئے 14مئی کی تاریخ ہے اورعوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے وہ کسی صورت بھی 15مئی سے آگے جانے کے لئے راضی نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے بگڑے ہوئے تمام بچے ایکسپوز ہو گئے ہیں،بلاول بھٹو ایک سانس میں اپنے نانا کی شہادت کو کیش کراتا ہے اور دوسری سانس میں کہتا ہے کہ الیکشن ہوا تو مارشل لاء لگ جائے گا، آئین شکنی اور مارشل لاء کا پرچار کرنے والے ٹولے کا آئین و قانون کے مطابق امحاسبہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں