کبیر خان

شاہ رخ یونیورسٹی میں میرا سینئر تھا لیکن میں اْسے نہیں جانتا تھا، کبیر خان

ممبئی ( گلف آن لائن)بھارتی ہدایتکار کبیر خان ایک ہی یونیورسٹی میں پڑھنے کے باوجود شاہ رخ خان کو نہیں جانتے تھے۔کبیر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں میرے سینئر تھے لیکن میں اْن سے واقف نہیں تھا۔سن 2006ء میں فلم کابل ایکسپریس سے بالی ووڈ میں کیریئر شروع کرنے والے کبیر خان نے بتایا کہ میں ان دنوں بھی شاہ رخ خان کو گوری کے بوائے فرینڈ کے طور پر جانتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گوری اور میں ایک ہی میوزیکل پروگرام میں ساتھ تھے، ہم نے اس کیلیے کئی ماہ ساتھ پریکٹس کی، اس دوران شاہ رخ وہاں ملاقات کیلیے آتے تھے۔کبیر خان نے بتایا کہ گوری خان زبردست ڈانسر ثابت ہوئیں جبکہ میں بھی برا نہیں تھا، ان ہی دنوں میر ی شاہ رخ خان سے جان پہچان بنی۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں فلم کیریئر بنانے کیلیے ممبئی آیا تو مجھے صرف شاہ رخ خان کے سوا کوئی نہیں جانتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں