لاہور ہائیکورٹ

بار بار الیکشن ہونے سے قومی خزانے کا ضیاع ہو رہا ہے’ لاہور ہائیکورٹ

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108اور این اے 118کے ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور اعجاز احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، پنجاب میں 2حلقوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، یہ انتخابات 120روز بعد ہو رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے تمام ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا ہے، بار بار الیکشن ہونے سے قومی خزانے کا ضیاع ہو رہا ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20اپریل تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں