وزیر تعلیم

دنیا آن لائن ہوگئی ہے اور اب ہمیں بھی دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دنیا آن لائن ہوگئی ہے اور اب ہمیں بھی دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہے۔رانا تنویر حسین نے ایچ ای سی کی پی ایچ ڈی کنٹری ڈائریکٹری آن لائن سسٹم کی لانچنگ سیریمونی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا آن لائن ہوگئی ہے اور اب ہمیں بھی دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اب ہیومن ریسورس میں انوسٹ کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کا ہمارے ملک کی کامیابی میں اہم رول ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ نہایت اہم ہے کہ ہم یونیورسٹیز کی فنڈنگ کو پرفارمنس سے لنک کریں۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ ہمیں ہماری یونیورسٹیز کی انٹرنیشنل رینکنگز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،اینوویشن سے یونیورسٹیز کو سیلف سسٹیننس کی طرف جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پبلک ایکسچیکر یونیورسٹیز کو بیل آوٹ ذیادہ دیر تک نہیں کر سکتا۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ ہمیں اپنا کردار ایمانداری سے پورا کرنا ہے تاکہ ہم ملک کو کامیابی کے رستے پر لے کہ جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں