اعظم سواتی

وکلاء آئین اور قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے ،اعظم سواتی

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہاہے کہ وکلاء آئین اور قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے ،ماڈل ٹائون کا قاتل رانا ثناء اللہ بھاگتا ہوا نظر آئے،رانا ثناء اللہ کو پیغام ہے سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو ہم الیکشن کروائیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے وکلا سے کہاکہ رانا ثناء اللہ کو پیغام دے دو سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو ہم الیکشن کروائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ تم ایک لات کی مار ہو،تمہاری اوقات نہیں ہے وکلاء کے سامنے کھڑے ہونے کی۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء آئین اور قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء عدالتوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ماڈل ٹاون کا قاتل رانا ثناء اللہ بھاگتا ہوا نظر آئے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیئے ہمارا کپتان لگا ہوا ہے۔

انہوںنے کہاکہ دو تین دن میں پنجاب کے ٹکٹوں کی تقسیم مکمل ہو جائے گی،اس بار طریقہ کار کے مطابق بڑے لیڈرز کو الگ کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ماضی میں بڑا تلخ تجربہ ملا اس لیئے عمران خان خود ہر امیدوار سے انٹرویو کر رہے ہیں اور فیصلہ کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر ہو یا خسرو بختیار ہمارے ماتھے پر کلنک اور برا دھبہ ہیں،ہم یقینی بنائیں گے ایسے لوگ ہمارے قریب بھی نہیں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں