ٹی ٹونٹی رینکنگ

ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ،نمبر ون پوزیشن کیلئے رضوان اور بابر بھارت کے سوریا کمار کے قریب

لاہور(گلف آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔نئی رینکنگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون پوزیشن پر موجود بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سوریا کمار یادیو 906ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان 811پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کپتان بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔یاد رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ٹی ٹونٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے ہی فضل حق دوسرے نمبر پر ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کی چوتھی پوزیشن ہے۔ٹی ٹونٹی آل رائونڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں