بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو بیمار پڑ گئیں، بولنے سے قاصر

ممبئی (گلف آن لائن)بھارت کی خوبصورت اداکارہ سمانتھا پرابھو اپنی نئی فلم شکنتلام کی پروموشن میں مصروف ہیں لیکن مسلسل کام کی وجہ سے وہ بیمار پڑ گئی ہیں۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ انہیں بخار ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں رواں ہفتے آپ سب کے درمیان فلم کی پروموشن کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی محبتوں کے درمیان تھی لیکن افسوس کے ساتھ مصروف شیڈول اور پروموشنز نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔سمانتھا کا کہنا تھا کہ مجھے بخار ہے اور آواز بھی بیٹھ گئی ہے۔ایک دوسری ٹوئٹ میں اداکارہ نے کہا کہ براہ مہربانی آج شام سالانہ ایونٹ میں شکنتلام کی ٹیم سے ضرور ملیے گا، آپ ہمیں یاد آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں