طلال چوہدری

عدلیہ کے ذریعے اقتدار پر قبضے کا خواب چکنا چور ہو گا، طلال چودھری

اسلام آباد ( گلف آن لائن)رہنما (ن )لیگ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ذریعے اقتدار پر قبضے کا خواب چکنا چور ہو گا۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے فیصلہ کرلیں کہ رونا ہے یا انقلاب لانا ہے، پہلے فیصلہ کرلیں کہ قبل از انقلاب ضمانت کرانی ہے کہ بعد از انقلاب ضمانت؟۔

طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ کیسا انقلاب ہے کہ عمران نیازی ضمانت پارک کے بنکر سے باہر نہیں آسکتا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی توڑنے سے پہلے آئین مقدم رکھنا تھا، بیان اعتراف ہے کالعدم تنظیموں کے ذریعے شر انگیزی کا پلان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں