فیصل قریشی

”منی بیک گارنٹی”سیاسی طنز ومزاح پر مبنی فلم ہے، فیصل قریشی

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کے معروف ہدایت فیصل قریشی نے کہا ہے کہ فلم ”منی بیک گارنٹی” سیاسی طنز و مزاح پر مبنی فلم ہے۔اپنے ایک بیان میں فیصل قریشی نے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جس کی پروموشن کیلئے اتنے ٹریلر جاری کیے گئے اور ٹیزر بنائے گئے، یہاں تک کے فلم کے مختلف کرداروں سے آشنا ہونے کیلئے بھی ٹیزر بنائے گئے۔

فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اسے مزاحیہ نہیں بلکہ طنز پر مبنی فلم کہا جاسکتا ہے، اس میں کامیڈی نہیں کی گئی بلکہ فلم میں موجود کردار سنجیدہ اور باتیں مزاحیہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں