گندم

روس سے گندم لے کر آخری بحری جہاز ایم وی ایڈوانس 26 اپریل کو گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگا

لاہور(گلف آن لائن)وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر گندم کی درآمد نے گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ اس عمل میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں گوادر اور مکران کے لوگ شامل ہیں۔

روس سے اب تک 8 جہازوں کے ذریعے تقریباً 400,000 میٹرک ٹن گندم گوادر پورٹ پر پہنچی ہے اوراس سلسلے میں آخری بحری جہاز ایم وی ایڈوانس 26 اپریل 2023 کو گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگا ۔

وزارت کے اہلکار نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کے آپریشن میں گندم کی درآمد کے بعد کی سر گرمیوں کے لئے استعمال ہونے والی افرادی قوت میں100 فیصد مقامی باشندے کام کر رہے ہیں ۔جس سے ثابت ہوگا ہے کہ گوادر بندرگاہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ مقامی لوگوں کو ہو رہا ہے اور اس سے بلوچستان کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں