شیخ رشید احمد

نواز اور شہباز کے فون کے بعد فضل الرحمن نے دہشت گرد پریس کانفرنس کی، شیخ رشید

راولپنڈی(گلف آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رزشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف کے فون کے بعد مولانا فضل الرحمن نے پرتشدد اوردہشت گرد پریس کانفرنس کی۔مندر کا ہتھوڑا بندوق کی نوک اور گینگ آف تھری کے سیاستدانوں کے الفاظوں کااستعمال مذاکرات نہیں بلکہ عدلیہ سے کھلی جنگ ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سب کوپابندکر دیاہے جو نہیں مانے گاوہ قانون کے شکنجے میں آئے گا۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روزٹوئٹرپرجاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ باپ سپریم کورٹ کوخوش آئندبیٹا بندوق کی نوک کہتاہے حکومت توہین عدالت میں نااہلی میں عدم اعتمادی میں اورآرٹیکل6کے ریڈار میں آسکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہہ دیاہے سپلیمنٹری گرانٹ کامستردہوناحکومت پرعدم اعتمادہے عدلیہ نے ہرقسم کے دبائو کومستردکرکےآئین اورقانون کاجھنڈا اٹھایا ہواہے عدلیہ ہی جیتے گی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوست ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔حکومت چیمبر کے اندراور عدالت میں پائوں پڑتی ہے میڈیا میں ٹارزن بنتی ہے گلے پڑتی ہے۔حکمران سامان باندھ لیں گاڑی چھوٹنے والی ہے، ساری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے عید کے بعدبڑی خبرآسکتی ہے ،نگران حکومتیں ختم ہوچکیں14مئی کوصوبائی الیکشن ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں