احتجاجی مظاہروں

پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ایک دن الیکشن کے مطالبے کیلئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کے مطالبے کے لئے 25 اپریل کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدررانا فاروق سعید نے تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی ہے کل ( منگل )وسطی پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 3بجے مقامی پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب میں اور دیگر صوبوںمیں الگ الگ انتخابات قبول نہیں،الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروائے جائیں ۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ پورے ملک سے بیک وقت ایک پیغام جانا چاہیے ،ان مظاہروں میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ز اور عہدیدار بھر پور اس نداز میں شرکت کر کے کامیابی یقینی بنائیں۔پنجاب اور دیگر صوبوں میں الگ الگ انتخابات ملک تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں