محمد شہاب الدین

محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا

ڈھاکہ (گلف آن لائن) بنگلادیش کے 22 ویں صدر محمد شہاب الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، وہ فروی میں بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کے سینئر رہنماء اور سابق جج 73 سالہ محمد شہاب الدین نے تاریخی دربار ہال میں وزیر اعظم شیخ حسینہ اور کابینہ کی موجودگی میں ایک تقریب میں ملک کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

زمانہ طالبعلمی سے عوامی لیگ سے وابستہ شہاب الدین سابق صدر عبدالحمید کی جگہ سنبھالیں گے جن کی مدت رواں ہفتے ختم ہو رہی ہے۔بنگلادیش میں پارلیمانی نظام ہونے کے باعث کلی اختیارات وزیراعظم شیخ حسینہ کے پاس ہیں جب کہ صدر کا عہدہ نمائشی ہے تاہم اس کے باوجود عام انتخابات کے دوران اور قوانین کی منظوری کیلئے صدر دفتر خاص اہمیت حاصل کرجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں