ثاقب نثار

میں نے کونساکشمیربیچا ہے، آڈیو لیک پر ثاقب نثار کا رد عمل

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے خواجہ طارق کے ساتھ اپنی مبینہ آڈیو لیک کو رائٹ ٹو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ طارق رحیم سے پرائیویٹ گفتگو ہے، رائٹ ٹوپرائیویسی کیخلاف ہے کہ دو افرادکی گفتگو ایسیاچھالی جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کونساکشمیربیچا ہے اور کونسا کوئی پاکستان کا سوداکیا ہے، مجھے نہیں یاد کہ خواجہ طارق رحیم سیکس کیس پر اورکب بات کی۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آڈیو لیک چوری کا مال ہے، چوری کرنا اور مال بیچنالعنتی لوگوں کاکام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں