پوپ فرانسس

سوڈان، پوپ فرانسس کا متحارب فوجی دھڑوں سے مذاکرات کا مطالبہ

ویٹی کن سٹی (گلف آن لائن)مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سوڈان کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے۔

میڈیا رپور ٹ کے مطابق پوپ فرانسس نے متحارب فوجی دھڑوں سے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعائیہ تقریب میں پوپ نے کہاکہ بدقسمتی سے سوڈان میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔انہوں نے کہا کہ متحارب فوجی دھڑے تشدد بند کرکے بات چیت کریں۔واضح رہے کہ سوڈان میں عید پر جنگ بندی کے باوجود دارالحکومت خرطوم میں فائرنگ کے واقعات جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں