بلاول بھٹوزرداری

بھارتی وزیر اعظم یا اپنے ہم منصب کو ملاقات کی درخواست کی ہی نہیں گئی، بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم یا اپنے ہم منصب کو ملاقات کی درخواست کی ہی نہیں گئی،4 مئی کو بھارت روانگی ہے، 5 مئی کو واپس آ جائوں گا۔بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم یا اپنے ہم منصب کو ملاقات کی درخواست کی ہی نہیں گئی۔ انہںنے کہاکہ ہم نے درخواست ہی نہیں کی تو مسترد کرنے کا سوال کیسے پیدا ہوتا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ4 مئی کو گووا روانگی ہے، 5 مئی کو واپس آ جائوں گا۔

صحافی نے سوال کیاکہ وہ تحریک استحقاق جس کی آپ نے گزشتہ روز تجویز دی وہ ایوان میں آ رہی ہے یا نہیں ۔ بلاول بھٹوزر داری نے جواب دیاکہ میں نے تو تجویز دے دی ہے، اب آگے اسپیکر کا کام ہے ۔ صحافی نے سوال کیاکہ اسپیکر کا خط چیف جسٹس کے نام بہت سخت تھا، آپ کیا سمجھتے ہیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے جواب دیاکہ اچھا میں نے تو ابھی خط پڑھا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں