شی آن

چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس آئندہ ماہ چین کے شمالی شہر شی آن میں منعقد ہوگا

بیجنگ(گلف آن لائن) چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس آئندہ ماہ چین کے شمالی شہر شی آن میں منعقد ہوگا،یہ اس سال چین کی میزبانی میں ہونے والا پہلا بڑا سفارتی ایونٹ ہوگا۔

چینی میڈیا کے مطابق ایک افراتفری کی شکار دنیا کے تناظر میں، چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک تعاون کو مضبوط بنانے اور چیلنجوں سے مل کر نمٹنے کے لئے ایک واضح مثال پیش کریں گے۔ چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس دنیا کو وسطی ایشیا اور چین کا اعلیٰ سطحی تعاون دکھائے گا اور وسطی ایشیا کے ساتھ چین کے تعلقات کو ایک نئے دور میں لے جائے گا۔

کرغز وزیر خارجہ رنبیف کرومبائیف نے کہا کہ کرغزستان ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ وسطی ایشیا ایک مشترکہ بڑا خاندان ہے اور ہم تمام ممالک کی خوشحالی اور پورے خطے کی مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔دنیا میں آنے والی بے مثال تبدیلیوں، وبا اور یوکرین کے بحران سمیت مختلف چیلنجوں کے پس منظر میں آنے والا چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس، مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین وسطی ایشیا برادری کی تعمیر کے لئے چھ فریقوں کی طرف سے اٹھایا گیا ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں