روسی صدر ولادمیر پوٹن

روس: وطن سے غداری پر عمر قید کی سزا نافذ

ماسکو(گلف آن لائن)روسی صدر ولادمیر پوٹن نے ملک سے غداری کے نئے قانون پرر دستخط کردیے ہیں جس کی رو سے اب غدارِ وطن کو عمر قید کی سزا ہوگی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوٹن نے ضابطہ فوجداری کے قانون کی ترامیم پر دستخط کردیے ہیں جس میں غداری، دہشت گردی اور ایسی بین الاقوامی تنظیموں کی مدد کرنا جن کا روس رکن نہیں ہے، کی سزاؤں کو مزید سخت کیا گیا ہے۔

ضابطہ فوجداری کے نئے قانون کے تحت غداری کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے روسی شہری کو عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں استغاثہ دہشت گردی کے مقدمات کے وقت 20 سال تک کی سزا کی درخواست کر سکتی ہے جبکہ دہشت گردی کے لیے افرادی قوت میں اضافے کے جرم میں سزا کو بڑھا کر 7 سال قید کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں عالمی تنظیموں (جیسے بین الاقوامی فوجداری عدالت) کے کام میں تعاون یا اُس کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے پر 5 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں