صدر اشرف بھٹی

انجمن تاجران کابجٹ میں دکانداروں پر مزید ٹیکس لگانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دکانداروں پر مزید ٹیکس لگانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس حوالے سے تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے ،تاجر پہلے ہی مہنگے یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی سمیت کئی طرح کے ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں اور مزید کسی بوجھ کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ آئی ایم ایف کے مطالبات کی روشنی میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے خصوصی اسکیم لائی جائے گی جس کے تحت دکانداروں سے بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی وصولی کی جائے گی ۔دکانداروں پر مزید ٹیکس کی اطلاعات پر تاجر طبقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ وفاقی وزیر خزانہ کو پابند کریں کہ وہ اس سلسلہ میں تاجر تنظیموں سے ملاقات کر کے انہیں اعتماد میں لیں اور حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے کاروباری حالات میںپہلے ہی شدید مندی کا رجحان ہے اس لئے تاجروں پر کوئی فیصلہ تھونپنے سے اجتناب کیا جائے اور مشاورت کا عمل شروع کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں