بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کا اشتعال انگیز بیان پر 3ریاستوں کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

نئی دہلی ( گلف آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز بیان کے معاملے پر 3 ریاستوں کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے نفرت پھیلانے والی تقریروں کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نفرت پھیلانے والی تقریر کرنے والوں کے خلاف اگر شکایت نہ بھی درج کی گئی ہو تو بھی مقدمہ درج کیاجائے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نفرت پھیلانے والی تقریر کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں کسی بھی تاخیر کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔بھارتی سپریم کورٹ کا یہ حکم صحافی شاہین عبداللہ کی درخواست پر سامنے آیا ہے جنھوں نے سپریم کورٹ سے نئی دلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ حکومت کو نفرت پھیلانے والی تقریر کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دینے کی استدعا کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں