'محمد رضوان

تنقید کرنے والوں کو سلام، انکی وجہ سے ملکی کرکٹ اوپر جائے گی’محمد رضوان

کراچی( گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو سلام انکی وجہ سے ملک کی کرکٹ اوپر جائے گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ بیس لوگوں کاکھیل نہیں ہم سب حصہ دارہیں، نئی چیزوں پر فوکس رکھتے ہوئے ماضی کی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔

محمد رضوان نے کہا کہ انٹرنیشنل کھیل پریشر کا کھیل ہے، تنقید کرنیوالوں کو سلام کیونکہ وہ پاکستان کے لئے سوچتے ہیں، تنقید سے ملک کی کرکٹ اوپر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی پچز پنڈی سے مختلف ہیں، پچ اورکنڈیشن اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور مختلف کنڈیشنزمیں مختلف نتیجہ ہوتاہے۔قومی وکٹ کیپر بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی کی اپنی اپنی جگہ ہوتی ہے، بیٹنگ آرڈراوپرنیچے کرنامشکل ہوتاہے، پانچ نمبرسے میں خوش نہیں ہوں مگر یہ ضروری نہیں کہ میں جوچاہوں وہ مجھے ملے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں چارپرکھیلوں، کسی سے شکوہ شکایت نہیں، کپتان اورکوچ کی سوچ مختلف ہوتی ہے، ٹیم میں گیارہ فخرزمان نہیں ہوسکتے، ہماری قوم میں دس بارا کروڑتوکمنٹریٹرہی ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں