وزیر منصوبہ بندی

ملک میں وسائل کی متوازی تقسیم کو یقینی بنانا ترجیح ہے، وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی متوازی تقسیم کو یقینی بنانا ترجیح ہے،پائیدار اور مستحکم ترقی کا انحصار ہر فرد ، طبقہ اور علاقے تک ترقی کے ثمرات فراہم کرنے پر ہے۔ وہ بدھ کو اپنی زیر صدارت پسماندہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پائیدار اور مستحکم ترقی کا انحصار ہر فرد ، طبقہ اور علاقے تک ترقی کے ثمرات فراہم کرنے پر ہے۔ 20 پسماندہ ترین اضلاع میں ترقی کے لئے پیکج تیار کیا گیا جس میں 50 فیصد وفاقی حکومت اور 50 فیصد صوبائی حکومتیں حصہ ڈالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 11، سندھ کے5 ، کیپی کے 3اور پنجاب کا ایک ضلع شامل ہے۔

پسماندہ ترین اضلاع کا سروے کیا جا رہا ہے تاکہ اہم ترین ضرورتوں کا تعین کیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 ـ7 سالوں میں ان اضلاع کو باقی اضلاع کا ہم پلہ کرنا چاہتے ہیں۔تعلیم، صحت ،رابطوں ، زراعت ، صنعتوں روزگار کی سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک میں وسائل کی متوازی تقسیم کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں