ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم ٹولے نے ملک کویر غمال بنا رکھاہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹولے نے ملک کویر غمال بنا رکھاہے،عد لیہ، آ ئین اور قانون کواپنے تا بع کر نے کیلئے نااہل پی ڈی ایم ٹو لہ ملکی اداروں پر مسلسل حملہ آوار ہے ،امپورٹڈ حکومت ملک میںاپنی بادشاہت کا قانون چاہتی ہے اسی لیے وہ عدلیہ فیصلو ں کونہیں مان رہی۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان جھو ٹے مقدما ت میں بھی عد التوں میں پیش ہوکر ثا بت کر رہے کہ پی ٹی آئی آ ئین اور قانون کا احترام کر تی ہے اور خود کوآ ئین اور قانون سے بالا تر نہیں سمجھتی جبکہ اس کے برعکس پی ڈی ایم مسلسل سپر یم کورٹ کے فیصلو ں کو نہ مان کر ملکی اداروں کا مذاق اڑا رہاہے سپریم کورٹ کے واضح احکاما ت کے باوجو د امپور ٹڈ حکومت ملک میں الیکشن نہ کرا کے توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے ۔

انہو ںنے کہاکہ 13جماعتوں پر مشتمل چوروں ڈاکو ںکا ٹو لہ زبردستی اقتدار سے چمٹ کر ملک اور قومی خزانے کو نا قابل تلا فی نقصان پہنچا رہاہے امپور ٹڈ حکومت عوامی غیص و غضب سے بچنا چاہتی ہے تواسے فوری انتخابات کرانے ہو نگے۔پوری قوم عمران خان کے سا تھ کھڑی ہوچکی ہے اور وہ صرف اور صر ف عمران خان کووزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں