منکی پاکس

کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

کراچی (گلف آن لائن)کراچی میں منکی پاکس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ڈا یونیورسٹی میں 4 افراد کے منکی پاکس سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے البتہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جسے علاج کیلئے جناح ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں