یوسف رضا گیلانی

ٹڈاپ سکینڈل ، ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کو 8مئی کو طلب کرلیا

لاہور (گلف آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے )نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ )کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 8 مئی بروز پیر کو طلب کر لیا۔سابق وزیر اعظم کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یوسف رضا گیلانی پر ایف آئی اے کراچی میں ٹڈاپ میگا سکینڈل میں 3مقدمات درج ہیں جن کے مطابق سکینڈل میں مبینہ طور پر1ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں۔یال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کو متعلقہ عدالت نے 18دسمبر 2014ء سے حاضری سے استثنیٰ جاری کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں