پاکستانی

کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پروسیسنگ ٹائم کم کردیا

اوٹاوا(گلف آن لائن)کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا۔کینیڈین وفاقی وزیر امیگریشن شان فریزر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ پروسیسنگ ٹائم 802دنوں سے کم کر کے 60دن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ ویزا پروسیسنگ ٹائم کو مزید کم کرتے ہوئے اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی شہری کینیڈا کا وزٹ ویزا 802دن کے بجائے 60دن میں حاصل کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں