علامہ اقبال

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مختلف ڈگری پروگراموں کیلئے داخلہ تاریخوں کا اعلان

لاہور(گلف آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہاہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2023 فیز2 میں بی ایس4سالہ، بی ایس 2.5سالہ، متبادل ایم اے/ایم ایس سی( ایسو سی ایٹ ڈگری)،بی اے/بی کام، بی بی اے4سالہ ٹیچر ٹریننگ(بی۔ایڈ)پروگراموں اور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلوماز،سرٹیفکیٹ کورسز چھ ماہ میں داخلے کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 18مئی تک توسیع کر دی ہے۔

داخل جاری طلبہ 11مئی تک بغیر لیٹ فیس چارجز کے انرولمنٹ کرسکتے ہیں جبکہ 11مئی تک انرولمنٹ نہ کرنے کی صورت میں جاری طلبہ 12مئی سے 25مئی تک لیٹ فیس چارجز کے انرولمنٹ کر سکیں گے۔مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk کے علاوہ ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر 04299333578 سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں