مسرت جمشید چیمہ

قوم آئین و قانون کی بالا دستی اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج باہر نکلے گی’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج ( ہفتہ ) کے روز ساری قوم آئین و قانون کی بالا دستی اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلے گی،قومی لیڈر عمران خان کی کال پر ہر گلی کوچے میں اس عزم کا اعادہ کیا جائے گا آئین و قانون کی بالا دستی اور عدلیہ کی مضبوطی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان کے لئے آج فیصلہ کن دورائے پر کھڑا ہے ، قوم نے فیصلہ کر نا ہے کہ انہوں نے آئین و قانون کی بالا دستی کے ذریعے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو روشن بنانا ہے یا اسے مافیاز کے تسلط میں ہی رہنے دینا ہے ۔ قوم آج آئین و قانون کی بالا دستی کے عزم کا واضح اظہار کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم آئین شکنی کی بھاری سزا بھگت رہی ہے اس لئے اسے کسی صورت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں