راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد ( گلف آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیئرمین نجم سیٹھی سمیت پوری مینجمنٹ اور تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی رینکنگ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوںنے نوجوان کرکٹر بابر اعظم کو تیز ترین 5000 رنز بنانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بابر اعظم ون ڈے کی تاریخ میں تیز ترین 5000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، بابر اعظم دیگر کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانی نوجوانوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، شاباش ٹیم پاکستان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں