بادشاہ چارلس

لندن، برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی

لندن ( گلف آن لائن)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب میں مختلف رسومات ادا کی گئیں ۔بادشاہ چارلس کی حلف برداری میں آرچ بشپ آف کینٹربری نے حلف لیا جس کے بعد بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط کردیے۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے استقبالیہ پیش کیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ شاہی خاندان سمیت 2 ہزار200 مہمان شریک تھے گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب تھی جس میں شرکت کیلئے پرنس ہیری بھی ویسٹ منسٹرایبی پہنچے ۔اس کے علاوہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین، پرنسس این بھی ویسٹ منسٹرایبی تقریب میں شریک تھے۔

یاد رہے کہ بادشاہ چارلس14 نومبر1948کو پیداہوئے اور انہیں 1969 میں باقاعدہ طور پر پرنس آف ویلز بنایاگیا جبکہ بادشاہ چارلس نے فوجی خدمات بھی انجام دیں۔بادشاہ چارلس نے پہلی شادی 1981میں آنجہانی پرنسس آف ویلز ڈیانا سیکی اور پھر بادشاہ چارلس کمیلا پارکر کیساتھ2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔بادشاہ چارلس کے دوبیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں، بادشاہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم کو اب پرنس آف ویلز کا اعزاز عطا کردیا گیا ہے۔چارلس گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بن گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں