بلاول بھٹو زر داری

تمام اضلاع کے چیئرمین جیالے ہوں گے،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت تمام اضلاع کے چیئرمین جیالے ہوں گے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہاکہ کراچی سے کشمور تک، عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی عوام کے اعتماد، قائدین و کارکنان کی قربانیوں اور جیالوں کی محنت کا ثمر ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں کے کندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئیں ، عوام کی بلا امتیاز خدمت ہی ہمارا شعار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں