سشمیتا سین

ایشوریا کی وجہ سے مقابلہ حسن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا تھا، سشمیتا سین

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا کہ وہ 1994 میں مس انڈیا کے ٹائٹل کیلئے ایشوریا رائے بچن کی وجہ سے مقابلے میں حصہ لینے کو ہی تیار نہیں تھیں۔سشمیتا سین کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر گردش کر رہی ہے ۔ویڈیو میں یہ انکشاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انتہائی خوبصورت ایشوریا سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں تھیں اس لئے انہوں نے مس انڈیامقابلے کیلء جمع کروایا ہوا اپنا فارم واپس لے لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا کرنے پر والدہ نے پہلے بہت ڈانٹا اور پھر مقابلہ حسن میں حصہ لینے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے بتایا کہ والدہ کے ہمت دلانے پر اگلے دن جاکر مقابلہ حسن کیلئے اپنا فارم دوبارہ جمع کروایا۔سشمیتا سین نے انکشاف کیا کہ ان کے علاوہ 25دیگر لڑکیوں نے بھی ایشوریا کی وجہ سے مقابلے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

مقابلے میں اداکارہ کو زبردست کامیابی ٹائی بریکر رائونڈ کے نتیجے میں ہوئی جس میں ان سے لباس میں ان کی ذاتی ترجیحات اور ہندوستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وراثت کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے اس رائونڈ میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں ہندوستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی میراث کی بنیاد مہاتما گاندھی کے کھاڈی کے فروغ دینے کو قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں