شیخ رشید احمد

نیب کوگالیاں دینے والے نیب کے شادیانے بجارہے ہیں’ شیخ رشید

لاہور( گلف آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب کوگالیاں دینے والے نیب کے شادیانے بجارہے ہیں، عدالتوں کے احترام کی بجائے عدالتوں سے گرفتاریاں کی جارہی ہیں ،انصاف نیلام ہورہاہے ،اللہ کے بعد عدلیہ ہی فیصلہ کرسکتی ہے ،ملک دیوالیہ ہوتاہے یالوگ بھوکے مرتے ہیں اس سے شریف زاداری فضل الرحمان کوکوئی فرق نہیں پڑتاان کا مسئلہ صرف عمران خان اورانتقام ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ 13پارٹیوں کی یہی خواہش ہے کہ عمران خان نااہل ہوجیل میں ہواوراس سے نجات ہو،شہبازکی تقریر رضیہ بٹ کاناول تھی ،نواز ،زرداری ہمیشہ فوج کادست شفقت چاہتے ہیں ،پاکستان کی عظیم فوج کبھی اپنی عوام پرگولی نہیں چلا تی، اداروں کوبخوبی علم ہے حکومت کی اہلیت اورصلاحیت صفرہے ان کی سیاسی موت ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کاکوئی والی وارث نہیں نہ ان کے کوئی کہے میں ہے نہ ان کااحترام ہے نہ مقام ہے ،یہ نفرت کانشان ہیں ،یہ ملک کے لئے بڑابحران ہیں ،یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں ،جس چینل پرآتے ہیں لوگ چینل بدل لیتے ہیں ،جن لوٹوں نے نوٹ لے کر ووٹ بیچے ان کو بھی رینجرزکی سکیورٹی دی گئی ہے آئین موم کی ناک بن گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں