شیریں مزاری

پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری گرفتار

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ۔اسلام آباد پولیس نے رات گئے تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ،

فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جبکہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں