فیصل آباد بورڈ

فیصل آباد میٹرک سالانہ امتحان کیلئے پریکٹیکلز و تھیوری کے نئے نظر ثانی شدہ شیڈول اور ڈیٹ شیٹ کا اعلان

مکوآنہ ( گلف آن لائن)بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادنے میٹرک (کلاس دہم)کا سالانہ امتحان2023 دینے والے طلبا و طالبات کیلئے پریکٹیکلز و تھیوری کے نئے نظر ثانی شدہ شیڈول اور ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیاہے۔تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان میٹرک سالانہ اول 2023 میں بہت سے طلبا وطالبات ایسے تھے جو کمپوزٹ امتحان دے رہے تھے اور انہیں نئے شیڈول کے مطابق پریکٹیکلز و تھیوری کے پرچے دینے میں مشکلات پیش آ سکتی تھیں جن کو دیکھتے ہوئے ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے 15 مئی سے 20 مئی 2023 تک ہونیوالے فزکس کے پریکٹیکلز کو ملتوی کردیا ہے

لہٰذا اب 15 سے20 مئی تک ہونیوالے فزکس کے پریکٹیکلز5 جون بروز سوموار سے10جون 2023 بروز ہفتہ تک منعقد ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ17مئی 2023 کو ہونیوالا ڈریس میکنگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ کا پریکٹیکل اب7 جون 2023کو، 19مئی کو آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائینگ کا ہونیوالا پریکٹیکل اب 9 جون 2023کوئ ،فزیکل ایجوکیشن کا 18 سے20 مئی 2023 تک ہونیوالا پریکٹیکل اب 8 جون سے 10 جون 2023 جبکہ غذا اور غذائیت کے 18 اور19 مئی 2023 کو ہونیوالے پریکٹیکلز اب 8اور9 جون 2023 کو منعقد ہوں گے۔

ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونیوالے میٹرک کلاس نہم سالانہ (اول) 2023 میں شامل ہونیوالے خصوصی طلبا وطالبات کیلئے بھی نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق خصوصی بچوں کے11 مئی2023کو ہونیوالے اسلامیات واخلاقیات کے پرچے اب 19 مئی 2023کو جبکہ خصوصی بچوں کے 19مئی 2023 کو ہونیوالے ڈرائینگ کے پریکٹیکلز اب 22 مئی 2023 کو ہوں گے۔

کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ امتحان میٹرک کلاس نہم سالانہ (اول) 2023کے طلباوطالبات کے سنٹرز گروپ اور ٹائمنگ وہی ہے جو ان کی اولڈ رول نمبر سلپس پر درج تھی تاہم طلبا وطالبات کی سہولت کے پیش نظر ریگولر طلبا وطالبات کو ان کی ریوائزڈ شیڈول والی رول نمبر سلپس ان کے تعلیمی اداروں کے پورٹل میں بھیج دی گئی ہیں جہاں سے وہ اپنی ریوائزڈ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبا وطالبات کی رول نمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں لہٰذا ایسے طلباوطالبات ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk سے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات کی سہولت کے پیش نظر ان کے داخلہ فارموں پر درج ان کے موبائل فون نمبرز پر بھی بذریعہ ایس ایم ایس انہیں ریوائزڈ شیڈول کے مطابق ہونیوالے پرچوں و پریکٹیکلز بارے آگاہی فراہم کی جائے گی۔کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ مخصوص حالات کی وجہ سے پنجاب بھرکے دیگر بورڈز کی طرح ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے بھی10،11 اور12 مئی کو ہونیوالے کلاس نہم کے پرچوں کو ملتوی کر دیا تھالیکن اب نئے شیڈول کے مطابق 10 مئی کو ملتوی ہونیوالے ترجم? القرآن واخلاقیات کے پرچے اب 17 مئی 2023 بروز بدھ، 11 مئی کو کیمسٹری وجنرل سائنس کے ملتوی ہونیوالے پرچے اب 18 مئی بروز جمعرات جبکہ 12 مئی کو ملتوی ہونیوالے اسلامیات وسیرت الرسول? کے پرچے اب 19 مئی 2023 بروز جمعتہ المبارک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں