سرگودھا یونیورسٹی

سرگودھا یونیورسٹی کے زیر ِانتظام ایم اے /ایم ایس سی کے امتحانات 18مئی سے شروع ہونگے

سرگودھا (گلف آن لائن):سرگودھا یونیورسٹی کے زیر ِانتظام ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون /کمپوزٹ،ایم کام پارٹ ون،دوسرے سالانہ امتحان 2022 کا آغاز 18مئی2023 سے ہوگا

جبکہ ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ٹو/کمپوزٹ،ایم کام پارٹ ٹو دوسرا سالانہ امتحان2022 کا آغاز 1 جون 2023 سے ہوگا۔کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام پرائیویٹ/لیٹ کالج امیدواران سرگودھا یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی آفیشل ویب سائیٹ پر جا کر رولنمبر سلپ سیکشن میں اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے رولنمبر سلپ ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔

اعلامیہ میں طلبہ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ ایسے تمام امیدواران جنکے داخلہ فارمز پر اعتراضات ہیں وہ امتحانات شروع ہونے سے قبل دفتر ہذا کی متعلقہ برانچ سے اپنے اعتراضات ختم کروا کر اپنی رولنمبرسلپ ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی امیدوار نے امتحان شروع ہونے سے قبل رولنمبر سلپ ڈان لوڈ نہ کی اور بمطابق ڈیٹ شیٹ امتحان میں شامل نہ ہوا تو یونیورسٹی اس کے تعلیمی نقصان کیلئے ذمہ دار نہ ہوگی۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی امیدوارکو بذریعہ ڈاک رولنمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔ اس لیے تمام پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواران یونیورسٹی کے لنک سے رولنمبرسلپ ڈان لوڈ کر کے امتحان میں شمولیت کریں۔ رولنمبر سلپ کے بغیر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں