بنگلادیش کی ایشیا کپ کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت

ڈھاکہ (گلف آن لائن) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ 2023ء کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت کر دی۔بی سی بی کے ذرائع مطابق ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں، یو اے ای کا وینیو قبول نہیں، وہاں گرمی بہت زیادہ ہے، کرکٹرز راضی نہیں ہیں۔

ایونٹ کے سری لنکا میں بھی ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، پی سی بی سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان جانے سے انکار نہیں ہے۔ایشیا کپ ایک ہی وینیو پر ہو تو یہ زیادہ مناسب بات ہے، پاکستان میزبان ہے، اے سی سی اور پاکستان نے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر کرانے پر بات ہو گی، اے سی سی کے اہم اجلاس میں تمام تر معاملات پر بات ہو گی۔بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کی تحریری حامی بھر سکتا ہے، بھارت کے حامی بھرنے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں