ویمن یونیورسٹی فیصل آباد

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی دی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں تمام پاکستانی یونیورسٹیوں میں تیسری پوزیشن

مکوآنہ(گلف آن لائن)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے دی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ فار انوویشن میں تمام پاکستانی یونیورسٹیوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔دی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ فار انوویشن کی حال ہی میں جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جی سی ڈبلیو یو ایف کی تمام پاکستانی یونیورسٹیوں میں تیسری پوزیشن اور پاکستانی خواتین یونیورسٹیوں میں دوسری پوزیشن پر قرار رہی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی نے پہلی بار دنیا کی”حقیقی تبدیلی لانے والی یونیورسٹیوں”کی کیٹیگری کے لیے ڈیٹا جمع کرایا ہے ۔

ڈبلیو یو آر آئی 2023 اور اسے عالمی سطح پر اختراعی یونیورسٹیوں کے زمرے میں دنیا کی دو سو بہترین یونیورسٹیوں میں شمار کیا گیا ہے۔ دی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ فار انوویشن یونیورسٹیوں کے تحقیقی اور تعلیمی پروگراموں کے لیے تخلیقی اور اختراعی طریقوں کو اجاگر کرتے ہوئے معاشرے میں یونیورسٹی کی حقیقی شراکت کا جائزہ لیتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق(تمغہ امتیاز)نے اس کامیابی پر تمام اساتذہ اور خاص طور پر کیو ای سی کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جس کے نتیجے میں یونیورسٹی نے ایک نئے میدان میں اپنی کامیابیوں کا لوہا منوایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں