بلیغ الرحمن

9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہے’ بلیغ الرحمن

لاہور(گلف آن لائن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی ۔گورنر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ 9 مئی کو شرپسندوں کی جانب سے اداروں، فوجی تنصیبات پر حملے اور شہدا ء کی یادگاروں کی بے توقیری کرنا ناقابل برداشت فعل ہے۔ دین اسلام میں شہدا ء کے لیے اعلی ترین مرتبوں کی بشارت ہے۔

شہدا ء کی عزت و تکریم ہم سب پر واجب ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے اقدامات کیے۔ موجودہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے امسال گندم کی فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے مشکل حالات میں کاشتکاروں سمیت عوام کو مختلف شعبوں میں ریلیف دیا ہے۔ سردار دوست مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ملک کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا۔ عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں