مسعود خان

اسکواش میں پاکستان نے ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے، اسکواش ورلڈ جونیئر چیمپئن احسن ایاز موجد ہیں، سر دار مسعود خان

واشنگٹن(گلف آن لائن) امریکہ میں پاکستانی سفیر سر دار مسعود خان نے کہا ہے کہ اسکواش میں پاکستان نے ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے، اسکواش ورلڈ جونیئر چیمپئن احسن ایاز موجد ہیں۔ ورلڈ جونیئر چیمپئن احسن ایاز نے پاکستان کے سفیر مسعود خان سے سفارتخانہ پاکستان میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران احسن ایاز نے سفیر پاکستان کو امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر پروفیشنل اسکواش کھیلنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیاسفیر پاکستان مسعود خان نے احسن ایاز کا سفارتخانہ آمد پرپرتپاک استقبال کیا اور انہیں مبارکباد دی، احسن ایاز نے اب تک 9 بین الاقوامی بڑے ٹائٹل حاصل کیے ہیں ۔

سفیر پاکستان نے احسن ایاز کو سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایامسعود خان نے بین الاقوامی آئیکنز جہانگیر خان اور جانشیر خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انکا دور اسکواش میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کے سنہری دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ احسن ایاز اپنی قابلیت کے بل بوتے پر ایک بار پھر پاکستان کو اسکواش کے میدان میں بین الاقوامی شہرت سے ہمکنار کریں گے۔مسعود خان نے کہا کہ احسن ایاز پاکستان کا سر دوبارہ فخر سے بلند کریں گے۔

احسن ایاز نے اس موقع پر کہا کہ انکے جیتے ہوئے تمام ٹائٹل ہی انکے لیے اہم ہیں لیکن ورلڈ جونئیر چیمپین شپ کا اعزاز انکے دل کے سب سے قریب ہے جو انہوں نے پولینڈ میں جیتا تھا ۔اپنی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی اولین ترجیح صرف اور صرف کھیل میں بہتری لانا ہے اور دنیا کے ٹاپ 10 میں شامل ہونا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ پوری دنیا کا سفر کرتے ہیں اور بین الاقوامی کوچز کے ساتھ تربیت حاصل کرتے ہیں۔

احسن ایاز 23 سال کے پروفیشنل اسکواش کھلاڑی ہیں جنہوں نے 8 سال بعد 2016 میں اسکواش جونئیر چیمپئن شپ جیتی ہیجبکہ PSA رینکنگ میں دنیا میں 87 ویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں