سلائے ملبوسات

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصدکی کمی

مکوآنہ (گلف آن لائن )ملک سے سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو1.68 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 2.006 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا، اپریل میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 64 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال اپریل کے 98ملین ڈالرکے مقابلہ میں 35 فیصدکم ہے، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ہوئی، مارچ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں کم ہوکر64ملین ڈالرہوگیا، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر14.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں