شاہین آفریدی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں بھرپور پرفارمنس کیلئے پر امید

لندن (گلف آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ناٹنگھم شائر آوٹ لاز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں۔

اس موقع پر ناٹنگھم شائر آوٹ کاز کے کپتان سٹیون مولینی نے کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کہ شاہین آفریدی ہمارا باولنگ اٹیک لیڈ کریں گے۔ناٹنگھم شائر آوٹ کوز کے کوچ پیٹر مورز نے کہا کہ شاہین آفریدی کو یہاں دیکھ کر لگتا ہے ہماری کرسمس ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں